پنجاب میں پولیو کے مزید دو کیس سامنے آگئے

February 20, 2020

پنجاب میں پولیو کے مزید دو کیس سامنے آگئے،پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق لاہور اور اوکاڑہ سے ہے۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ صوبے میں 2019ء سے اب تک پولیو سےمتاثرہ بچوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ لاہور میں پولیو سے متاثرہ بچی کا تعلق راوی ٹاؤن سے ہے، جس کی عمر ساڑھے چار سال ہے، جبکہ دوسری بچی کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جس کی عمر 14سال ہے۔

دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے، ان بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نیشنل لیبارٹری نے کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں پولیو مہم جاری ہے، تاہم تقریباً 2 ہزار والدین ایسے بھی ہیں جنہوں نے ابھی تک بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے۔