ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم جاری

February 20, 2020

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کے تحت آج بھی گھر گھر جاکر، ریلوے اسٹیشن اور ویگن اڈوں پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

ملک بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔ فیصل آباد میں تین روز میں13 لاکھ 65 ہزار 572 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

سکھر میں 1065 پولیو ٹیمیں 3 لاکھ 42 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کے لیے متحرک ہیں، نواب شاہ ضلع میں انسداد پولیومہم کے تحت 3 لاکھ72 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

بہاولپور اور سرگودھا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی ریلوے اسٹیشن اور وین اڈوں پر بھی مسافربچوں کو قطرے پلائےگئے۔

ضلع خیبر میں 2 لاکھ 13 ہزار 285 بچوں کو قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کے آخری روز بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔