پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، کرٹلی ایمبروز

February 20, 2020

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، کرٹلی ایمبروز

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا واپس آنا خوش آئند ہے جبکہ سابق نمبر ون امپائر سائمن ٹوفل کا کہنا ہے پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔

سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز اور سائمن ٹوفل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرٹلی ایمبروز نے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا واپس آنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بہترین بولرز کا تعلق پاکستان سے تھا۔

اس موقع پر آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سابق نمبر ون امپائر سائمن ٹوفل نے کہا کہ 11 سال بعد پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد بہت اچھی بات ہے۔