روس سے چھٹکارا دلانے پر امریکا نے معافی کی پیشکش کی جولین اسانج کے وکیل کا دعویٰ

February 21, 2020

واشنگٹن (نیٹ نیوز )وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے حوالگی کی سماعت کے دوران دعویٰ کریں گے کہ 2016 کے امریکی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی (ڈی این سی) کے ای میل لیک کرنے میں روس کے ملوث نہ ہونے کے بیان دینے پر ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں معافی کی پیش کش کی تھی۔