دبئی، 2 کروڑ درہم کا چوری شدہ سامان 48 گھنٹے میں برآمد

February 21, 2020

کراچی( جنگ نیوز) دبئی پولیس نے دو کروڑ درہم مالیت کے چوری شدہ ہیرے ،جواہرات، زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری ہونے کے 48گھنٹے بعد برآمد کرکے پانچ رکنی ایشیائی گروپ کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق یورپین شہری اور اس کی بیوی نے لاپرواہی برتتے ہوئے قیمتی اشیاء کیلئے حکومت کی طرف سے جاری شدہ ہدایات کےمطابق ضروری اقدامات نہیں کئے تھے ، جب یورپین شخص نے چوری کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا پولیس نے چور کو گرفتار کرکے چوری کا سامان خریدنے والے افراد سے رابطے کئے بعد ازاں 48 گھنٹوں کے اندر اندر پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ۔