بھارتی وزیر داخلہ کا مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کیلئے 10علاقے مختص کرنیکا اعلان

February 21, 2020

دہلی(ایجنسیاں) بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں ہندو ؤں کی آبادکاری کے لئے دس علیحدہ علاقے مختص کئے ہیں۔بی جے پی کی قیادت میں ہندتوا حکومت ، نازی نظریہ سے متاثر ہوکر مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو بدلنے کے لئے ہر حد کو عبور کر چکی ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بھارت کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دہلی کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوؤں کو الگ بستی فراہم کرے گی۔