ایس بی سی اے، کرپشن کیخلاف ایکشن

February 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بد عنوان اسٹاف کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیاایک بلڈر کی شکایت اورحکومت سندھ کی ہدایت پر جمشید ٹاون میں تعینات انسپکٹر آصف شیخ کو معطل کر دیا گیا زرائع نے بتایا اعلی حکام کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنےاور شہریوں سے جائز نقشوں کی منظوری کے لئے رشوت طلب کرنے والے افسروں اوردیگر ملازمین کی فہرست مرتب کر کے بھیج دی گئی ہے۔