ایل ڈی اے:سڑکوں کا ڈیزائن تبدیل، اخراجات کم کرنیکی منظوری

February 21, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کادوسرا اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت ہوا ۔ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی بریفنگ دی۔اجلاس میں ایک ارب 76کروڑ روپے کی لاگت سے فردوس مارکیٹ چوک میں انڈر پاس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ۔سنٹرپوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گرائونڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کی سہولت کیلئے 540میٹر طویل دو رویہ انڈر پاس تعمیر کیاجائیگا جو دونوں طرف سے دودولینز پر مشتمل ہوگا۔ ڈویلپمنٹ سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر ایل ڈی اے سٹی میں تعمیر کی جانے والی سڑکوں کے ڈیزائن میں تبدیلی اور4.16فیصد میگا پراجیکٹ الائونس ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس کے نتیجے میں ترقیاتی اخراجات میں کمی ہوگی ۔ اس فیصلے سے فائل ہولڈرز سے ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ۔