کالا موتیا اور دیگر بیماریوں کی ادویات مل نہیں رہیں ،لاہورہائیکورٹ

February 21, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عوام کو سستے داموں جان بچانے والی ادویات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر صوبائی حکومت کے وکلاء کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو صحت پالیسی پیش کرنے کی ہدایت کردی جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ جواب جمع نہ کرانے پر چیف ایگزیکٹو ڈریپ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کالا موتیا اور دیگر بیماریوں کی ادویات مل نہیں رہی ،دوائیاں تیار کرنے کیلئے لائسنس بھی جاری نہیں کئے جا رہے، درخواست گزار کی طرف سے بتایا گیا کہ جان بچانے والی ادویات مہنگے داموں میڈیکل سٹورز پر فروخت کی جارہی ہی،عدالت نے یو ایچ ایس اور ایسوسی ایشن اف فزیشنز اینڈ سرجنز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے نمائندے کو بھی آئندہ سماعت پر رپورٹ سمیٹ طلب کرلیا۔