ہائرایجوکیشن کوفنڈز دینے میں کمی نہیں چھوڑی جائیگی ،شفقت محمود

February 21, 2020

لاہور(خبر نگار) وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن میں مسائل کا سامنا ضرور ہے مگر یقین دلاتا ہوں کہ ہائیر ایجوکیشن کو فنڈزدینے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کنئیرڈ کالج کے 83 ویں کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ کنئیرڈ کالج کی 643 طالبات نے گریجویشن مکمل کر لی،کالج میں کانووکیشن کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن میں مسائل کا سامنا ہے ہماری کوشش ہے کہ جو بچہ آگے بڑھنا چاہتا ہے اسے وسائل کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے کہا کہ ملک میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ہونے کے باوجودلوگ ملازمت سے محروم ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ 5 ارب روپے کی لاگت سے 50 ہزار طلبہ کو سکالر شپ دینے جارہے ہیں۔ کانووکیشن میں 14 طالبات کو گولڈ میدلز سے نوازا گیا، جبکہ 45 طالبات کا نام پرنسپل آنریبل میرٹ لسٹ میں شامل ہوا،گریجویشن مکمل کرنے پر طالبات کی خوشی سے نہال تھیں۔ تقریب میں بشپ ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک ،پرنسپل رخسانہ ڈیوڈ ،فکیلٹی ممبران اور طالبات کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔