گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن سمن آباد کاکانووکیشن

February 21, 2020

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن سمن آباد کے 21 ویں کانووکیشن کی تقریب گذشتہ روزمنعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشری مرزانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرتا بالخصوص خواتین کا تعلیم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت نے عام لوگوں کے لئے بہترین اقدامات کرتے ہوئے شلٹر ہوم کا قیام عمل میں لایا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے، خواتین کو بزنس شروع کرنے کے لئے قرضے دیئے جائیں گے۔کانووکیشن میں 467 طالبات کو بی ایس آنر کی ڈگریاں دی گئی ،نیچرل سائنسز کی 184 طالبات سوشل سائنسز کی 159 اور آرٹس کی 110 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔