توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی کو نوٹس جاری

February 21, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جسٹس عائشہ اے ملک نے ارشاد بیگم کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا شوہرخالد محمود پنجاب پولیس میں کانسٹیبل تھادرخواست گزار کے شوہر کو مس کنڈکٹ پر نوکری سے نکال دیا گیاپنجاب سروس ٹربیونل نے اسکے شوہر کو ملازمت پر بحال کردیااس دوران اسکے شوہر کا انتقال ہوگیا۔،وکیل درخواستگزار کے مطابق درخواست گزار کے شوہر مرحوم کی پینشن اور واجبات ادا نہیں کیے گئے۔