یادگارچوک52:سالہ شخص گاڑی کی زد میں آکرجاں بحق

February 21, 2020

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شفیق آباد کے علاقے میں 52 سالہ شخص تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ یادگار چوک کے قریب شوکت سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔