پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دیکھ کر بہت اچھا لگا، مہوش حیات

February 21, 2020

پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ ہزاروں شائقین نے گراؤنڈ میں جبکہ لاکھوں افراد نے ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ پر دیکھا۔ عام لوگوںکی طرح پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جگمگاتے نظر آئے۔

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم اسٹار مہوش حیات نے اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اور میچ سے متعلق تصویریں اور وڈیوز بھی شئیر کیں۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نیشنل اسٹیڈیم آکر اور یہاں غیرملکی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ آئیں دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان کھیلوں کے بڑے ایونٹس منعقد کرا سکتا ہے۔