ٹرمپ کی آسکر ایوارڈز پر تنقید

February 21, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کولوراڈومیں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کورین فلم پیراسائٹ کو آسکر ایوارڈ دینے پر اس بار ہونے والے اکیڈمی ایوارڈز کو ہی برا قرار دیدیا ہے۔

کولوراڈومیں حامیوں سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ امریکا کو بہت سے مسائل ہیں اس کے باوجود بہترین فلم کا آسکر جنوبی کوریا کی فلم پیراسائٹ کو دیدیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 1939 میں بنی فلم gone with the Wind جیسی ہالی ووڈ کلاسک کو ایوارڈ ملتا۔

انہوں نےبہترین معاون اداکار کا آسکر حاصل کرنے والے اداکار بریڈپٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ وہ کبھی بریڈپٹ کے فین نہیں رہے، وہ تھوڑے کم عقل انسان ہیں۔