تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کیلئےکتنے گھنٹےسوئیں؟

February 21, 2020

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 7 گھنٹے سونے والے نوجوان 9 گھنٹے سونے والوں کی نسبت بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

امریکی جریدے میں برمنگھم یو نیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیند کا دورانیہ طلبہ کی تعلیم اور صحت پر اثرات مرتب کرتا ہے۔

ماہرین نے پرائمری اور ثانوی جماعت کے 1724 طلبہ پر تحقیق کی جن کی عمریں 13 سے 19 سال کے درمیان تھیں، ان میں 7 گھنٹے سونے والے طالب علموں نے 9 گھنٹے سونے والے طالب علموں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسکول کے طالب علموں کو نیند کی بھی کم ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ 10 سال کی عمر والوں کو 9 سے ساڑھے 9 گھنٹے، 12 سال والوں کو 8 سے ساڑھے 8 گھنٹے جبکہ 16 سال کی عمر والے طالب علموں کو 7 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے ۔