ایف اے ٹی ایف پانچ روزہ اجلاس کے نتائج کا اعلان آج کرے گا

February 21, 2020

ایف اے ٹی ایف پانچ روزہ اجلاس کے نتائج کا اعلان آج کرے گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پانچ روزہ اجلاس کے نتائج کا اعلان آج کرے گا، پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات کم ہوگئے ہیں، جبکہ آئندہ 4 ماہ تک پاکستان مزید گرے لسٹ میں رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے شرائط کی تعمیل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اجلاس میں چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل رہی۔

پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے میں تین ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مزید اقدامات کرنے ہیں جبکہ آئندہ چار مہینوں تک پاکستان کا گرے لسٹ کا اسٹیٹس برقرار رہےگا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔