کورونا وائرس: جاپانی نظم چینی باشندوں کیلئے مرہم

February 21, 2020

جاپان اور چین ایک دوسرے کے حریف ملک ہیں لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی مشکل گھڑی میں جاپان نے پانچ خصوصی پروازوں کے ذریعے لاکھوں ماسکس اور میڈیکل کا سامان ایک نظم کے پیغام کے ساتھ بھیج کر چینی باشندوں کے دل موہ لیے۔

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے چین میں پھنسے جاپانی شہریوں کو جاپان نے 5 خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے ملک واپس منتقل کیا۔ جس کیلئے ٹوکیو سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں خالی جاتیں اس لیے جاپانی حکومت اور شہریوں نے جذبات انسانی کے تحت اپنے حریف ملک کے شہریوں کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ماسک اور میڈیکل کا سامان پہنچایا۔

اس سامان کے ساتھ حکومت کی جانب سے مزید تعاون کی پیشکش بھی کی گئی تھی اور شہریوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات بھی بھیجے گئے جن میں ایک جاپانی نظم کا ان دنوں چین میں بہت چرچا ہے۔

یہ نظم جاپانیوں نے چینی زبان میں پرنٹ کرکے امدادی سامان کے ڈبوں پر چسپاں کی تھی۔

جاپانی شہریوں کی جانب سے اپنے حریف ملک چین کی مشکل کی گھڑی میں اس نظم کے یہ الفاظ چینی شہریوں کے لیے مرہم ثابت ہوئے ہیں۔ اس نظم کا اردو خلاصہ کچھ یوں بتایا گیا ہے۔

"ہم دُور پرے رہتے ہیں پھر بھی!

ایک ہی آسمان تلے رہتے ہیں!

اور اس دُوری کے باوجود!

آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں"