چین : کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک

February 21, 2020

چین : کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک

چین میں کورونا وائرس نے مزید ایک سو اٹھارہ زندگیاں ختم کردیں۔ اس طرح اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار تین سو چھتیس ہوگئی ہے۔ جبکہ نو سو مزید افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

چین میں عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی مدد سے کرونا وائرس کے علاج کے لیے 2 ادویہ کی آزمائشی جانچ شروع کر دی گئی ہے، ان ادویہ کے نتائج 3 ہفتوں میں سامنے آئیں گے۔

ادھر دوسری جانب چین کے مشرقی پڑوسی ملک، جنوبی کوریا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت دو شہروں کو خصوصی دیکھ بھال کا زون قرار دے دیا۔

فوج کو بیرکس تک محدود کردیا گیا ہے۔جبکہ ہانگ کانگ میں فلم ڈائریکٹر نے مارکیٹ میں ماسک نہ ملنے پر اپنی فیکٹری لگادی۔ جاپان میں جہاز سے اترکر آسٹریلیا پہنچنے والے دو افراد کورونا سے متاثرہیں۔ ایران میں دو ہلاکتوں کے بعد تین مزید افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔