کامیڈین ندیم برال لاہور میں سپرد خاک

February 22, 2020

جیو ٹی وی کے معروف پروگرام خبرناک کے مشہور کردار ندیم برال کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ان کے رشتے داروں، فنکاروں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

کامیڈین ندیم برال کی نماز جنازہ عسکری نائن میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک ادا کی گئی۔

ندیم برال اسٹیج کے علاوہ جیو ٹی وی کے معروف پروگرام خبرناک سے بھی وابستہ تھے۔

انہوں نے پروگرام خبرناک میں مجیدی، سدھو پاجی اور انسپکٹر قریشی کے کردار ادا کیے۔

ان کا کردار وڈے خاں صاحب اور پیروڈی سانگ پنگا برادرز بھی مشہور ہوا۔

ندیم برال نے پسماندگان میں بیوہ اور 5 بچے چھوڑ ے ہیں۔ وہ ببوبرال کے شاگرد تھے۔