ویلنگٹن ٹیسٹ: بھارت کے 5 وکٹ پر 122رنز

February 22, 2020

ویلنگٹن (نیوز ایجنسیز) نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو بارش نے بڑی ہزیمت سے بچالیا۔ کوہلی الیون نے پہلے روز چائے کے وقفے تک پانچ وکٹ پر 122 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد بارش کے سبب کھیل ہوسکا۔ پورے دن صرف 55 اوورز کرائے جاسکے۔ ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے کائل جیمسن نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارتیکپتان سمیت پہلے تین کھلاڑی 40 مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ پرتھوی شا 16، چتیشور پجارا 11 اور ویرات کوہلی دو ،میانک اگروال 34، ہنوما ویہاری ساترنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ اجنکیارہانے 38 اور وکٹ کیپر رشابھ پنت 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔