بھارت، خواتین کیلئے بسوں کو ٹوائلٹس میں تبدیل کردیا گیا

February 22, 2020

پونے، بھارت (اے ایف پی) بھارت کے مغربی شہر پونے میں خواتین کیلئے عوامی مقامات پر صاف ستھرے واش رومز کا انتظام کرلیا گیا ہے، پونے شہر میں بسوں کو واش رومز میں تبدیل کردیا گیا ہے جسے واش رومز آن وہیلز کا نام دیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں میں خواتین صرف پانچ روپے کی رقم ادا کرنے کے بعد واش رومز کی سہولت کیساتھ ساتھ اپنے بچے کو دودھ بھی پلا سکتی ہیں جبکہ یہاں ڈائپرز وغیرہ کی خریداری بھی کی جاسکتی ہے۔ اس سہولت کا آغاز 2016ء میں کاروباری شخصیات الکا سدالکار اور راجیو کھیر نے کیا تھا جسے ’’ٹی ٹوائلٹ‘‘ کا نام دیا گیا تھا، ٹی مراٹھی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب زنانہ ہے۔ شہر بھر میں ایسی 12 موبائل ٹوائلٹ سہولت موجود ہیں ۔