یورپ میں نفرت پر مبنی میوزک سفید فام شدت پسندی کا باعث

February 22, 2020

پیرس (اے ایف پی) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یورپ میں سفید فام نسل پرستوں کی مرکزی تنظیم یا پھر ان کا کوئی مرکزی مقصد نہیں تاہم یہ سفید فام شدت پسند ’’ہیروز‘‘ سے متاثر ہیں، یہ لوگ نفرت پر مبنی میوزک (ہیٹ میوزک) کی وجہ سے شدت پسندی کی طرف مائل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے نسل پرستی بڑھ رہی ہے، یہ لوگ سیکورٹی کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں۔ جرمنی میں ایک مسلح شخص نے انتہائی نسل پرستانہ طریقے سے حملہ کرکے 9افراد کو ہلاک کیا جبکہ ملکی وزیرداخلہ نے نسل پرستی بدستور بڑا خطرہ قرار دیا۔