پوسٹ آفس ملازمین کے جائز مسائل حل کئے جائیں‘ ن لیگ

February 22, 2020

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی ،غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے بیان میں کہا ہے کہ سرکی روڈ،جوائنٹ رود،سریاب روڈ و دیگر متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے کوئٹہ پیکیج کے تحت متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق فوری معاوضہ دیا جائے کیونکہ اس سے قبل بھی مثال موجود ہے کہ روڈ بننے کے بعد بھی متاثرین کو معاوضہ نہیں ملا۔انہوں نے پاکستان پوسٹل سروسز کے حکام سے مطالبہ کیا کہ پوسٹ آفس کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات فوری حل کئے جائیں اور ان میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جائے کیونکہ محکمہ میں کافی عرصے سے بھرتی پر پابندی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ خالی پوسٹوں کی بھرتیوں کو جلد پورا کیا جائے اور ملازمین کے پروموشن اور دیگر مطالبات فوری حل کئے جائیں پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان پوسٹ آفس ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔