اے این ایف نے قلعہ عبداللہ اور چاغی میں منشیات قبضے میں لے لی

February 22, 2020

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) اے این ایف نے قلعہ عبداللہ اور چاغی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اے این ایف کے مطابق اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر دالبدین کے پہاڑی علاقے گاٹھ بروتھ میں واقع نالے میں چھپائی گئی 826 کلو گرام مارفین قبضے میں لے لی۔ جبکہ قلعہ عبداللہ گلستان کے علاقے کلی پناکی سے 1580 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی۔