متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد متاثر

February 22, 2020


وزارت صحت امارات نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

متاثرہ افراد میں سے ایک بنگلہ دیش اور دوسرا فلپائن سے تعلق رکھتا ہے، اس طرح امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہوگئی، جن میںسے زیادہ تر کا تعلق چین سے ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد متحدہ عرب امارات میں صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔