افغان مصالحانہ عمل میں ہم نے بڑی ذمہ داری نبھائی، شاہ محمود

February 22, 2020

افغان مصالحانہ عمل میں ہم نے بڑی ذمہ داری نبھائی، شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مصالحانہ عمل میں بڑی ذمہ داری نبھائی ہے لیکن ساری ذمے داری نہیں اٹھا سکتے۔

ایک بیان میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان مصالحانہ عمل میں بڑی ذمہ داری نبھائی ہے، اب افغان قیادت اور عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ مصالحانہ کردار کیسے لے کر چلیں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا ، پاکستان افغانستان کی تعمیر نو میں بھی کردار ادا کرےگا۔