مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر کی طرز کا ٹیولپ گارڈن قائم

February 22, 2020

مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر کی طرز کا ٹیولپ گارڈن قائم

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر واستبداد نے اس سال ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کو ویران کردیا ہے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ٹیولیپ گارڈن سرینگر کا رپلیکا قائم کیا گیا ہے۔

موسم بہار کا استقبا ل کرتے سرمستی جھومتے ٹیولپ اپنے شبنم تر لبوں سے سورج کی کرنوں کے ساتھ مل کر صبح آزادی کے منتظر نظر آرہے ہیں پھولوں کی پتیوں پر بکھرے رنگوں کو دیکھ کر راہ آزادی میں بہتے لہو کے رنگ کا عکس نگاہوں میں گھوم جاتا ہے۔

جی ہاں! بدلتے موسموں میں آزادی کے لیے مضطرب یہ یکجہتی کشمیر ٹیولپ گارڈن ہے۔

جلال آباد میں لگایا گیا ٹیولپ گارڈن جھیل ڈل کے کنارے تیس ایکٹر پر پھیلے ٹیولپ گارڈن کا مقابلہ تو نہیں کرتا لیکن لہو رنگ وادی کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ضرور ہے۔