وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ٹیلی فونک رابطہ

February 22, 2020

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا ٹیلیفونک رابطہ ہو ا ہے، جس میں ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں جبکہ کورونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

جام کمال نے کہا کہ ضلعی صحت افسران کو تمام احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ خصوصی طبی ٹیمیں تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے منسلک اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔