کورونا وائرس سے بچاؤ کی اشیا کی ذخیرہ اندوزی منع ہے، ظفر مرزا

February 22, 2020

کورونا وائرس سے بچاؤ کی اشیا کی ذخیرہ اندوزی منع ہے، ظفر مرزا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی اشیا کی ذخیرہ اندوزی سختی سے منع ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اس ممانعت پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

ظفر مرزا نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ ان چیزوں کو مہنگا فروخت ہوتا دیکھیں تو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو آگاہ کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ایک اشتہار بھی شیئر کیا ہے، جس میں میڈیکل اسٹور مالکان اور کیمسٹ حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی اشیا دسمبر 2019 کی قیمت سے زائد پر ہرگز نہ بیچیں۔