بار کونسل کی جانب سے استعفے کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے، فروغ نسیم

February 22, 2020

بار کونسل کی جانب سے استعفے کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے کیے گئے استعفے کے مطالبہ کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ججز کی نہ کوئی جاسوسی ہوئی ہے، نہ ہوگی اور نہ ہونے دیں گے۔

انہوںنے کہا کہ وکلاء کے مخالف دھڑے کی جانب سے استعفے کی باتیں کوئی سنجیدہ مطالبہ نہیں ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ججز اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر وہ کام کریں گے جس سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔