چین میں کورونا وائرس سے مزید 96 افراد ہلاک

February 23, 2020

چین میں کورونا وائرس سے مزید 96 افراد جان سے چلے گئے، مرنے والوں کی تعداد 24 سو سے زائد ہوگئی۔

وائرس سے 630 نئے افراد بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہزار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس نے 5 جانیں لے لیں جبکہ 28 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایران میں اسکول، یونیورسٹیاں اور ثقافتی مراکز بند کر دیے گئے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایران کی صورت حال کو انتہائی تشویش ناک قرار دے دیا۔

ادھر اٹلی میں بھی کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک اور 79متاثر ہیں۔