کے پی میں پولیو کے 5 مزید نئے کیسز سامنے آگئے

February 23, 2020

کے پی میں پولیو کے 5 مزید نئے کیسز سامنے آگئے

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر سے 4 اور نوشہرہ سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے، خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔