کسٹمر سروس سنٹرز میں عملہ چوبیس گھنٹے مستعد رہے، جی ایم میپکو

February 24, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)جی ایم میپکو محمد اقبال خان جوئیہ نے کہا ہے کہ شکایات سنٹرز اورکسٹمر سروس سنٹرز میں عملہ چوبیس گھنٹے مستعد رہے،درج ہونے والی شکایات پر سٹاف صارفین سے ازالہ ہونے تک رابطے رکھے،صارفین سے بداخلاقی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے گا،وہ میپکو آپریشن سرکل بہاولپور میں افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن سکیموں کے منصوبوں پر کام تیز کیاجائے اور جلد از جلد منصوبے مکمل کئے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ لائن لاسز اور ٹرپنگ کی شرح میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔