پاک فضائیہ کا 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری

February 24, 2020

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے " اللہ اکبر" میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔

27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا، اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔

اس نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔