فائز عیسٰی کیس سپروائز بھی نہیں کروں گا نہ ہی کوئی تعلق ہوگا، اٹارنی جنرل

February 24, 2020

نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ فائز عیسٰی کیس سپروائز بھی نہیں کروں گا نہ ہی کوئی تعلق ہوگا۔

نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ فائز عسیٰی کیس میں میری پوزیشن متصادم ہے، متصادم پوزیشن ہونے پر بتایا فائز عیسٰی کیس میں پیش نہیں ہوسکوں گا۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ میری اس بات کو قبول کیا گیا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کیس میں معاونت کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ہی فائز عیسٰی کیس میں وفاقی حکومت کی معاونت کریں گے، وفاقی حکومت نجی وکیل کو بھی لے سکتی ہے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا کہ فائز عسیٰی کیس عدالت میں ہے اس پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتا۔

واضح رہے کہ نئےاٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی تھی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مفادات کا ٹکراؤ ہے۔