عمران خان ہر بات پر یوٹرن نہ لیا کریں:مرتضی وہاب

February 24, 2020

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خان صاحب گڈگورننس کا دعویٰ کرتے تھے پر کچھ نہیں ہوا، عمران خان ہر بات پر یوٹرن نہ لیا کریں۔

مشیر قانون مرتضی وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غلط پالیسی کی وجہ سے آج غریب استحصال کا شکار ہے اور نوجوان بے روزگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو گیس کی بندش کا سامناہے، سندھ کو اس کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔