حج درخواستیں 25 فروری سے وصول کی جائیں گی

February 24, 2020

حج درخواستیں 25 فروری سے وصول کی جائیں گی

حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی 25 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی اور وزارت کی جانب سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے۔

حج درخواست فارم کو کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے جبکہ حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا۔