عمران خان دماغ کی جگہ معیشت صرف زبان سے چلارہے ہیں ، شہباز شریف

February 24, 2020

عمران خان دماغ کی جگہ معیشت صرف زبان سے چلارہے ہیں ، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ خان صاحب کاکہنا ہے کہ نوکریاں جنگل اورسکون قبر دے گی تاہم عمران پاکستان کوشداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کی حکومت پرالزامات اوران کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کرنیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ملک میں شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد اورعوام آٹا و چینی سے محروم ہے، کیا یہ ہےعمران خان کی فلاحی ریاست؟