صدر مملکت سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

February 24, 2020

صدر مملکت سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

صدر مملکت عارف علوی سے کاروباری شخصیات کے وفد نے میاں منشا کی قیادت میں ملاقات کی۔

چیئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشا نے صدر مملکت عارف علوی اور دیگر کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا، ملاقات میں تاجروں اور کاروباری حضرات نے صدر مملکت کو سرمایا کاری اور معاشی نمو میں درپیش رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر میاں محمد منشا نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کی اہم اسٹیک ہولڈر ہے، سرمایا کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ کسی رکاوٹ کے بغیر ملکی معیشت کو آگے لے جانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ وہ ہراسانی، دھمکیوں اور بیوروکریٹک رکاوٹوں سے پاک ہو۔

صدر مملکت نے کاروبار ی حضرات کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں تاجروں کو ساتھ رکھا جائے گا۔