زیرِ تکمل بی آر ٹی پشاور کے مختلف اسٹیشنز پر ٹوٹ پھوٹ کا انکشاف

February 24, 2020

زیرِ تکمل بی آر ٹی پشاور کے مختلف اسٹیشنز پر ٹوٹ پھوٹ کا انکشاف

زیرِ تکمیل پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے مختلف اسٹیشنز پر ٹوٹ پھوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

بی آر ٹی پر کام کرنے والے کنٹریکٹر نے منصوبہ کے حوالے سے متعلقہ انجینئر کو خط ارسال کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ منصوبہ کے ریچ ون اور ٹو 15 فروری سے دوسرے ادارے کے زیر استعمال ہیں۔ اس لیے 15 فروری سے کنٹریکٹر ان دونوں حصوں کی نگہداشت کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ بی آر ٹی کے مختلف اسٹیشنز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ مختلف بس اسٹیشنز پر ٹائلز ٹوٹ گئی ہیں جبکہ بی آر ٹی اسٹیشنز پر ٹائلز وزنی سامان اور مشینری چلانے سے دھنس چکی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کنٹریکٹر درخواست کرے تو انجینئر منصوبہ حوالے کرنے کا سرٹیفیکیٹ دے گا۔

ٹرانس پشاور کے سی ای او فیاض احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ کنٹریکٹ میں ہرچیز کا طریقہ کار واضح ہے۔ کنٹریکٹ میں درج شرائط کے پابند ہیں۔

دوسری جانب بی آر ٹی کے مخلتف اسٹیشنز پر ٹوٹ پھوٹ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔