گرین لائن منصوبے میں 8 سے 10 ماہ کا مزید وقت لگے گا، گورنر سندھ

February 24, 2020

گرین لائن منصوبے میں 8 سے 10 ماہ کا مزید وقت لگے گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے میں آٹھ سے 10ماہ کا مزید وقت لگے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ 28 فروری کو کراچی میں پانچ پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد گرین لائن کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

عمران اسماعیل نےکہا کہ کیماڑی سانحہ کی تحقیقات ہورہی ہیں، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی زیادہ بہتر بتائیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس سے قبل دسمبر 2019 میں بھی گرین لائن بس کے افتتاح کی ڈیڈ لائن دے چکے ہیں۔

انہوںنے 23 دسمبر 2019 کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ 7 فروری کو ہم وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں گرین لائن بس سروس کا افتتاح کروائیںگے۔