چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب بدھ کو ہوگی

February 24, 2020

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رجب کا چاند نظرنہیں آیا، یکم رجب المرجب بدھ 26 فروری اور شبِ معراج 22 مارچ (اتوار اور پیر کی درمیانی شب) کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے شرکت کی۔

پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب بروز بدھ 26 فروری 2020ء کو ہوگی اور شبِ معراج 22 مارچ (اتوار اور پیر کی درمیانی شب) کو ہوگی۔