ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر قانون کے درمیان معاملات طے پاگئے

February 24, 2020

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر قانون کے درمیان معاملات طے پاگئے

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری اور صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کے درمیان معاملات طے پا گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے دونوں کو اکٹھے بٹھا دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے چیمبر میں وزیر قانون راجا بشارت اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر اور پولیس تنازع پر انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اور ڈی ایس پی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔

تحقیقات کے لیے وزیرِ قانون راجا بشارت کی سربراہی میں ارکان اسمبلی پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

ایک روز قبل چوہدری پرویز الٰہی نے وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر بات چیت کی تھی۔

اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور تنازع سے متعلق معاملات طے پاگئے۔