ہمسایہ ممالک میں کورونا سے پیدا شدہ صورت حال پر نظر ہے ، ظفر مرزا

February 24, 2020

ہمسایہ ممالک میں کورونا سے پیدا صورت حال پر نظر ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چاروں ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر نظر ہے ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی زیرصدارت کرونا وائرس سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چاروں ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر نظر ہے، خدا کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوںنے کہا کہ ایران سے تمام آنے والے مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم دیا جارہا ہے، ایران اور چین سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا بھی لیا جا رہا ہےجبکہ ٹیلی فون کالز کے ذریعے ان مسافروں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔