تقریر کے دوران وزیر اعظم نے ایک شخص کو ڈانٹ دیا

February 24, 2020

تقریر کے دوران وزیر اعظم نے ایک شخص کو ڈانٹ دیا

میانوالی میں نمل یونی ورسٹی کی تقریب سے وزیراعظم کے خطاب کے دوران ایک شخص نے ان کی تقریر میں مداخلت کی جس پر وزیر اعظم غصے میں آگئے اور اسے ڈانٹ دیا ۔

وزیر اعظم نمل یونیورسٹی میں خطاب کررہے تھے کہ اچانک درمیان میں ایک شخص بول پڑا ، جس پر وزیر اعظم نے غصے میںآکر اس شخص کو ڈانٹ دیا ۔

عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے اسٹیج سے ہی اس شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر تم بولے تو تھوڑی دیر کے لیے باہر چلے جانا۔