انورمنصور کے بیان کی وزیرقانون کو وہیں تردید کرنا چاہیے تھی، علی محمد

February 24, 2020

انورمنصور کے بیان کی وزیرقانون کو وہیں تردید کرنا چاہیے تھی، علی محمد

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا سابق اٹارنی جنرل کے متنازع بیان اور اس پر وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان پر ردِ عمل سامنے آگیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جب سپریم کورٹ میں ججوں کے بارے میں متنازع بات کی تو وزیر قانون فروغ نسیم کو وہیں تردید کردینی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل کو حکومت کی جانب سے اس چیز کی کوئی ہدایت نہیں تھی۔

علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ یہ معاملہ اسی وقت حل ہوجاتا تو بہتر تھا، لیکن بعد میں وزیر قانون کی جانب سے اس کی وضاحت بھی دی گئی۔