مہنگائی کرنے والوں کو سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیر اعظم

February 25, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتیں قابو میں رکھنے پر مسلسل توجہ دینے کے نتیجے میں اشیائے خورونوش خصوصاً سبزیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں جب تک مصنوعی طور پر مہنگائی کرنے والے تمام عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں سزا نہ دلوا دوں، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔