راولپنڈی: ڈولفن فورس کی فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار ہلاک

February 25, 2020


راولپنڈی میں تھانہ مورگاہ کی حدود میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ کے قریب ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ڈولفن اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، ملزمان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت طارق عرف استاداور کابل لال عرف عابد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان راولپنڈی میں قتل و ڈکیتی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔