مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، سراج الحق

February 25, 2020

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پہلے دن سے وژن کے بحران کا شکار ہے، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمیں بوس ہوگئی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے چند پیاروں کے مفادات کی فکر ہے، انہیں احتساب میں دلچسپی ہوتی تو خود کو اور اپنے وزراء کو پیش کرتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ہیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے گیس، بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب معلوم ہے کہ آٹا اور چینی بحران پیدا کر نے والے کون ہیں تو پھر کمیٹیاں بنانے کی کیا ضرورت ہے۔